ممبئی، 15 جنوری (یو این آئی) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے اپنے ایک پڑوسی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے اور اس معاملے پر عدالت کا فیصلہ آ گیا ہے۔
عدالت نے سلمان خان کے حق میں کوئی عبوری حکم دینے سے انکار کر دیا۔
سلمان خان نے اپنے ایک پڑوسی کیتن ککڑ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا جو سلمان خان کے پنویل کے فارم ہاؤس کے قریب زمین کے مالک ہیں۔
اداکار نے اپنے پڑوسی پر الزام لگایا ہے کہ وہ انہیں بدنام کرنے کی کوشش کر رہے
ہیں۔
سلمان خان کے مطابق کیتن ککڑ نے یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکار کو بدنام کیا ہے۔
اب اس معاملے میں ممبئی سٹی سول کورٹ کا فیصلہ جمعہ کو سامنے آیا ہے۔
عدالت نے سلمان خان کے حق میں کوئی عبوری حکم دینے سے انکار کر دیا۔
جج انیل ایچ لداد نے کیتن ککڑ کو سلمان خان کی درخواست پر اپنا جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت میں معاملے کی اگلی سماعت 21 جنوری کو ہوگی۔
عدالت میں سلمان خان کی حمایت ڈی ایس کے لیگل کے وکلاء نے کی۔