ممبئی ، 30 مئی (یو این آئی) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے کورونا واریئرز کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک لاکھ سینیٹائزر عطیہ کئے ہیں۔
لاک ڈاؤن کے درمیان سلمان خان سخاوت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کھلے دل سے بے سہارا اور غریبوں کی مدد کی ہے۔
سلمان خان نے کورونا واریئرز کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک لاکھ سینیٹائزر عطیہ کئے ہیں ۔
ان کے اس کام کی ہر طرف تعریف کی جارہی ہے۔
مہاراشٹر کے رہنما راہل این کنال نے ایک ٹویٹ کے
ذریعے سلمان خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی سراہنا کی ہے۔
راہل کنال نے اپنے سوشل میڈیا پر پولیس کو دیئے جارہے سینیٹائزر کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
ان کے مطابق ابھی تک ایک لاکھ سے زائد افراد کو سینیٹائزر تقسیم کئے جا چکے ہیں۔
راہل نے یہ کام ہنگری نامی ایک مہم کے تحت سلمان کے ساتھ کیا ہے۔
اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر فوٹو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا "سلمان خان کا شکریہ۔
نیز انہوں نے لکھا ہے ،
سبھی پولیس اہلکاروں کو سینیٹائزر تقسیم کئے ہیں‘‘۔