the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

نئی دہلی: بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان اور جنوبی ہند کے فلم میگا اسٹار چرنجیوی کی فلم گاڈ فادر نے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ ریلیز کے پہلے ہی دن سے پولیٹیکل تھرلر فلم کا جادو شائقین کے سر چڑھ کر بولتا دکھائی دے رہا ہے۔ گاڈ فادر کی کمائی جاری ہے اور فلم نے تیسرے دن بھی خوب کمائی کی ہے۔ ریلیز کے پہلے ہی دن تقریباً 38 کروڑ روپے کا باکس آفس کلیکشن کرنے والی اس فلم نے ریلیز کے تیسرے دن بھی اپنے پروڈیوسرز کو مایوس نہیں کیا۔

گاڈ فادر کا تیسرے دن باکس آفس پر کلیکشن تقریباً 32 کروڑ روپے رہا۔ دی گاڈ فادر نے ریلیز



کے دوسرے دن باکس آفس پر 31 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ اس طرح سلمان خان اور چرنجیوی کی فلم 100 کروڑ کا ہندسہ چھونے کے بہت قریب پہنچ گئی ہے۔ فلم ریلیز کے چوتھے دن 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کر لے گی۔ اس فلم کا دیوانہ صرف ہندوستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔

سلور اسکرین پر سلمان خان اور چرنجیوی کی جوڑی کو ناظرین بہت پسند کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ فلم بھی باکس آفس پر پونیئن سیلوان، وکرم ویدھا اور دی گھوسٹ جیسی فلموں کو زبردست مقابلہ دے رہی ہے۔ فلم کو تیلگو اور ہندی زبانوں میں ریلیز کیا گیا ہے۔ جب سے فلم کا ٹریلر سامنے آیا ہے، شائقین کو فلم کا بے صبری سے انتظار تھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.