کولکاتہ ، 5 دسمبر (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار سلمان خان 29 ویں کو لکانہ انٹر نیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ہیں۔ اس فیسٹیول کا افتتاح منگل کی شام نیتا جی انڈور اسٹیڈیم میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی موجودگی میں کیا جائے گا۔ فیسٹیول کمیٹی کے چیئر مین راج چکرورتی نے بتایا کہ آٹھ روزہ میگا فیسٹیول میں 39 مختلف ممالک کی تقریباً 219 فلمیں ، 72 فیچر فلمیں اور کے آئی ایف ایف کی مختلف مقابلے کی کیٹیگریز میں 50 مختصر فلمیں
اور دستاویزی فلمیں دکھائی جائیں گی۔ اس دوران سلمان خان کے علاوہ اداکار انل کپور اور کمل ہاسن بھی موجود ہونے والے ہیں اور ایم پی شترو گھن سنہا بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔
ریاستی وزیر اور کے آئی ایف ایف کے چیف ایڈوائزر اروپ بسواس کے مطابق، دنیا بھر سے تیرہ فلمیں بین الاقوامی مقابلے (انو ویشن ان موونگ امیجز میں بہترین فلم اور بہترین ہدایت کار گولڈن رائل بنگال ٹرافی کے لیے بالترتیب 51 لاکھ روپے 21 لاکھ روپے کی انعامی رقم کے ساتھ مقابلہ کریں گی۔