ممبئی ، 25 نومبر (یو این آئی) بالی وڈ کے مشہور فلمساز ساجد ناڈیاڈ والا دبنگ اسٹار سلمان خان اور ٹائیگر شراف کو لے کر فلم بناسکتے ہیں۔
ساجد نادیاڈوالا نے سلمان اور ٹائیگر کے ساتھ بہت سی فلمیں بنائی ہیں۔
ٹائیگر شراف کو ساجد ناڈیاڈ والا نے ہی فلم انڈسٹری میں لانچ کیا تھا۔
ساجد اس وقت سلمان کے
ساتھ’کک۔
2 اور ٹائیگر کے ساتھ ’ہیروپنتی ۔
2اور باغی۔
4‘ کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
فلم کی اسکرپٹ کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔
بالی وڈ میں یہ خیال ہے کہ ساجد ایک فلم بنانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں جس میں سلمان اور ٹائیگر ایک ساتھ نظر آئیں۔
ان دونوں کو لے کر ایک ایکشن فلم بنائی جائے گی۔