the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 07 جولائی (یو این آئی) بالی وڈ اداکارہ سائرہ بانو اپنے شوہر دلیپ کمار کی موت سے صدمے میں ہیں۔
قدآور اداکار دلیپ کمار کا آج انتقال ہو گیا ہے۔
انھیں گذشتہ ماہ سے سانس سے متعلق پریشانی ہو رہی تھی۔
دلیپ کمار کے ساتھ ان کی بیوی اور اداکارہ سائرہ بانو ان کی آخری سانس تک ساتھ تھیں۔
سنہ 1966 میں دلیپ-سائرہ نےشادی کی تھی۔
سائرہ ہر وقت دلیپ کمار کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی تھیں اور ہر مشکل وقت میں ان کا ہاتھ تھامے رکھا۔
دونوں کا 55 سال کا ساتھ آج چھوٹ گیا۔
سائرہ، دلیپ کا مکمل خیال رکھتی تھیں اور انھیں اپنی دھڑکن مانتی تھیں۔

سائرہ بانو، شوہر دلیپ کمار کے گذر جانے کے بعد سے خود پر قابو نہیں رکھ پا



رہی ہیں۔
ان کے آنسو تھم نہیں رہے ہیں۔
دلیپ کمار کی موت سے سائرہ بانو بالکل ٹوٹ چکی ہیں۔
دلیپ کمار کی موت کے بعد سائرہ بانو نے کہا کہ خدا نے ان کی جینے کی وجہ چھین لی۔
صاحب کے بغیر، میں کچھ بھی سوچ نہیں پاؤں گی۔
سبھی لوگ برائے کرم دعا کریں۔

دلیپ کمار کی موت سے پورے ملک میں ماتم کی لہر دوڑ رہی ہے۔
دلیپ کمار کی آخری دیدار کرنے کے لیے کئی ہستیاں ان کے گھر پہنچیں۔
شاہ رخ خان بھی دلیپ کو الوداع کہنے پہنچے۔
دلیپ-سائرہ، شاہ رخ کو بیٹے کی طرح مانتے تھے۔
آخری دیدار کے لیے جب شاہ رخ خان ان کے گھر پہنچے تو سائرہ بانو انھیں دیکھ کر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں تو اس وقت شاہ رخ نے سائرہ بانو کو سہارا دیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.