the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ممبئی، 22 اگست (یو این آئی)بالی وڈ میں سائرہ بانو کا ایسی اداکاراؤں میں شمار ہوتا ہے جنہوں نے 60 اور 70 کی دہائی میں اپنی دلکش اداؤں اور بہترین اداکاری سے فلم شائقین کا اپنا دیوانہ بنایا۔

سائرہ بانو کی پیدائش 23 اگست 1944 میں ہوئی تھی۔
ان کی ماں نسیم بانو 30 اور 40 کی دہائی کی معروف اداکارہ تھیں جنہیں بیوٹی کوئن کہا جاتا تھا اور وہ پری چہرہ نسیم سے مشہور تھیں۔
سائرہ بانو کا بچپن لندن میں گزرا اور وہیں سے انہوں نے تعلیم حاصل کی۔
تعلیم حاصل کرنے کے بعد سال 1960 میں وہ ممبئی آگئیں۔

اس دوران ان کی ملاقات فلمساز و ہدایت کار ششر مکھرجی سے ہوئی جنہوں نے ان کی صلاحیت کو پہچانا اور اپنے



چھوٹے بھائی سبودھ مکھرجی سے ملنے کا مشورہ دیا۔
سبودھ مکھرجی ان دنوں اپنی نئی فلم ’جنگلی‘ کے لئے کسی نئی ہیروئن کی تلاش کررہے تھے۔
انہوں نے سائرہ کو اپنی فلم میں کام کرنے کی پیش کش کی جسے سائرہ نے بلا تاخیر قبول کرلیا ۔

سال 1961 میں فلم ’جنگلی‘ ریلیز ہوئی ۔
اس فلم میں ان کے ہیرو شمی کپور تھے۔
فلم میں سائرہ بانو نے کشمیری دوشیزہ کا کردار ادا کیا تھا۔
بہترین نغموں اور عمدہ موسیقی سے آراستہ اس فلم نے زبردست کامیابی حاصل کی۔
اس فلم نے نہ صرف سائرہ بلکہ شمی کپور کو بھی بالی وڈ میں ایک اسٹار کے طور پر شناخت دلائی۔
اس دور کی طرح آج بھی اس فلم کے نغمے سامعین کا مسحور کردیتے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.