ممبئی 15 دسمبر (یواین آئی) بالی وڈ اداکارہ اننيا پانڈے سلور اسکرین پر سیف علی خان کی بیٹی کا کردار ادا کرتی نظر آ سکتی ہیں۔
اننيا نے ابھی تک صرف دو ہی فلموں میں کام کیا ہے، لیکن ان کی شہرت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ ان کی حالیہ ریلیز فلم شوہر
بیوی اور وہ' باکس آفس پر دھمال مچا رہی ہے۔ بالی ووڈ میں بحث ہے کہ اننيا اپنی اگلی فلم میں سیف کی بیٹی بنیں گی۔ یہ ایک دلچسپ فلم ہوگی، جسے فرحان اختر پرڈيوس كریں گے۔ يه فلم ایک باپ اور بیٹی کے رشتے کے ارد گرد گھومتی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس فلم کو راہل ڈھولکیہ ہدایت کررہے ہیں۔