: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی ، 23 جنوری (یو این آئی) شیو سینا کی رہنما شائنا این سی نے اداکار سیف علی خان کی ہمت کی تعریف کی، جو پانچ دن اسپتال میں رہنے کے بعد ممبئی کے لیلاوتی اسپتال سے باہر آئے شائنا کا یہ بیان بی جے پی رہنما نتیش رانے کے اس متنازعہ تبصرے کے بعد آیا جس میں
انہوں نے سیف علی خان کو "کچرا" قرار دیا تھا شائنا این سی نے سیف علی خان کی صحت یابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "سیف علی خان شیر کی طرح اپنی ریڑھ کی ہڈی کے قریب دھسے ہوئے چاقو کے ساتھ اسپتال میں داخل ہوئے اور اب اپنے 8 سالہ بیٹے کے ساتھ فخر کے ساتھ شیر کی طرح واپس آئے ہیں۔