ممبئی ، با ن 15 اگست (یو این آئی) بالی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان آج 55 برس کے ہو گئے۔ سیف علی خان کا شمار ایک ایسے ہمہ جہت صلاحیت کے حامل اداکار کے طور پر ہوتا ہے جو گزشتہ تین دہائیوں سے ہیرو، معاون
اداکار اور منفی کردار کے ذریعے فلم ناظرین کو اپنادیوانہ بنائے ہوئے
ہیں۔
سولہ اگست 1970 کو دہلی میں پیدا ہوئے سیف علی خان کو اداکاری وراثت میں ملی۔ ان کی ماں شرمیلا ٹیگور فلمی دنیا کی معروف اداکارہ رہی ہیں جبکہ والد نواب پٹودی کر کٹڑ تھے۔ گھر میں فلمی ماحول ہونے کی وجہ ان کارجحان بھی فلموں کی جانب ہو گیا اور وہ بھی اداکار بننے کے خواب دیکھنے لگے۔