ممبئی، 22 جنوری (ذرائع) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی صحت اب کافی بہتر ہوگئی ہے۔ منگل کے روز اداکار لیلاوتی ہسپتال سے ڈسچارج ہوگئے۔ اسپتال سے گھر آنے کے بعد سیف کی ملاقات آٹو رکشہ ڈرائیور سے ہوئی جس نے ان کی جان بچائی۔ آٹو رکشہ ڈرائیور کا نام بھجن سنگھ رانا ہے۔ سیف نے بھجن سنگھ سے ملاقات کی اور دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
آٹو رکشہ ڈرائیور بھجن سنگھ رانا، جو زخمی اداکار سیف علی خان
کو ہسپتال لے گئے تھے،آٹو ڈرائیور نے میڈیا کو بتایا کہ کس طرح اداکار اور ان کے اہل خانہ نے انہیں ان سے ملنے کے لیے بلایا اور انہیں بہت عزت دی۔ اس دوران سیف علی خان نے رکشہ ڈرائیور کے کام کی تعریف بھی کی۔ بھجن سنگھ نے بتایا کہ سیف نے انہیں ہسپتال لے جانے پر رکشہ ڈرائیور کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اگر اسے کبھی کسی چیز کی ضرورت ہو تو وہ انہیں کھل کر بتائیں۔ سیف علی کے ساتھ ان کی والدہ شرمیلا ٹیگور نے بھی بھجن سنگھ رانا کا شکریہ ادا کیا۔