ممبئی 6 فروری (یو این آئی) بالی ووڈ کے اداکار سیف علی خان حملے کے معاملے میں ایک اہم پیشرفت میں ، دو گھر یلو خادمین جو 16 جنوری کو فلم اداکار - اداکار سیف علی خان پر انکی باندرہ کی رہائش گاہ پر خان پر حملے کے عینی شاہدین ہیں نے ممبئی کی آرتھر روڑ جیل منعقدہ شناختی پریڈ میں حملہ آور بنگلہ دیشی شہری ملزم محمد شریف السلام کی شناخت کی اور اپنا بیان درج کروایا۔
شاہدین اداکار کے فرزند جہانگیر کی
دیکھ بھال کے فرائض انجام دیتے ہیں وہ حملے کی اس واردات میں ڈکیتی کی ناکام کوشش کے دوران زخمی بھی ہوئے تھے
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک خادم، ایلیما فلپ نے بدھ کو دیگر خادم کے ہمراہ سنئر جیلر کے ایک کمرے میں منعقدہ شناختی پریڈ میں حصہ لیا تھا اور دونوں نے ملزم کی شناخت کرتے ہوئے انکے روبرو پیش کئے گئے ملزم محمد شریف کی جانب انگلی دکھلا کر اشارہ کرتے ہوئے تصدیق کی کہ یہ وہ شخص ہے جس نے اداکار پر حملہ کیا تھا۔