the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 25 اکتوبر (یو این آئی) ساحر لدھیانوی ہندی فلموں کے پہلے نغمہ نگار تھے جن کا نام ریڈیو پر نشر ہونے والے فرمائشی گانوں میں دیا گیا۔ ساحر سے پہلے ریڈیو پر نشر ہونے والے فرمائشی گیتوں میں کسی گیت کار کو کریڈٹ نہیں دیا جاتا تھا، اس کے علاوہ وہ پہلے نغمہ نگار تھے جنہوں نے نغمہ نگاروں کے لیے رائلٹی کا انتظام کرایا۔
مارچ 1921 کو پنجاب کے شہر لدھیانہ کے ایک زمیندار گھرانے میں پیدا ہونے والے ساحر کا بچپن کافی جد وجہد میں گزرا۔8 ساحر نے خالصہ اسکول الدھیانہ سے میٹرک مکمل کی۔ اس کے بعد وہ لاہور چلے گئے



جہاں انہوں نے گورنمنٹ کالج سے آگے کی تعلیم مکمل کی، وہ کالج کے پروگراموں میں اپنی غزلیں اور نظمیں پڑھا کرتے تھے جس سے انہیں بہت شہرت ملی۔ پنجابی کی معروف ادبیبہ امرتا پریتم نے کالج میں ساحر کے ساتھ تعلیم حاصل کی ، ان کی غزلوں اور نظموں کی مداح ہو گئیں اور ان سے محبت ہو گئی، لیکن کچھ عرصے بعد ساحر کو کالج سے نکال دیا گیا۔ اس کی وجہ یہ سمجھی جاتی ہے کہ امرتا پریتم کے والد کو ساحر اور امریتا کے رشتے پر اعتراض تھا کیونکہ ساحر مسلمان تھا اور امر تا سکھ تھیں۔ اس کی ایک وجہ یہ تھی کہ ان دنوں ساحر کی مالی حالت بھی اچھی نہیں تھی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.