ممبئی،21دسمبر(یواین آئی)مشہور اداکار انل کپور اپنی سپرہٹ فلم 'رام لکھن'کا ریمیک بنانا چاہتے ہیں۔
80کی دہائی میں بنی سبھاش گھئی کی سپرہٹ فلم "رام لکھن"کا ریمیک کرن جوہر اور روہت شیٹی مل کر بنانے والے تھے لیکن بات نہیں بنی۔ اب ایسی خبریں ہیں کہ انل کپور'رام لکھن'کا ریمیک بنانے کی تیاری کررہے ہیں۔ یہ ریمیک لکھن کے نظریے سے ہوگا۔ کہا جارہا ہے کہ اس فلم کے ریمیک سے انل اپنے بیٹے ہرش وردھن کپور کوایک اور بڑا موقع دینا چاہتے ہیں۔
ہرش وردھن کپور نے اب تک دو فلموں میں کام کیا لیکن ان کی فلمیں کامیاب نہیں رہی ہیں۔ انل انہیں بڑا موقع دیناچاہتے ہیں۔
انل کا کپور کا خیال ہے کہ ان کے بیٹے میں صلاحیت ہے اور خراب فلموں کی وجہ سے ہرش وردھن کا نقصان ہوا ہے۔ ایسی خبریں ہیں کہ انل نے سبھاش گھئی سے اس بارے میں بات کی ہے اور اگلے مہینے تک یہ پروجیکٹ فائنل ہوسکتا ہے۔ وہ بھی ہرش کے ساتھ اس فلم میں نظر آسکتے ہیں۔