انٹيگا، 22 اگست (ایجنسی) ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان سوربھ گنگولی نے ٹیم کے بلے باز روہت شرما کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ون ڈے اور ٹوئنٹی -20 میچوں کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اوپنر کے طور پر اتر سکتے ہیں۔
گنگولی نے امید ظاہر کی کہ روہت ٹیسٹ میں اوپننگ کے
لئے اتریں اور ٹیسٹ فارمیٹ کے نائب کپتان اجنکیا رہانے مڈل آرڈر میں اتركر ہندوستانی اننگز کو سنبھالیں۔
انہوں نے کہاکہ میرے خیال سے روہت عالمی کپ کی اپنی بہترین کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے اوپننگ کے لئے اتریں اور رہانے مڈل آرڈر میں اپنی صلاحیت کے مطابق کارکردگی کریں۔