the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی،24جولائی(ایجنسی)مشہور اداکاری ریشی کپور فلموں میں واپسی کرنے کےلئے بے تاب ہیں۔ ریشی کپور گزشتہ کئی مہینوں سے امریکہ کے نیویورک شہر میں اپنا علاج کرارہے ہیں۔

کہاجارہا ہے کہ وہ جلد ہی ہندوستان لوٹیں گے اور کسی بڑے پروجیکٹ کے ساتھ فلموں میں واپسی کریں گے۔ ریشی کپور نے بتایا کہ وہ واپسی کرنےکےلئے بہت بے تاب ہیں،کیونکہ وہ اتنے وقت تک فلموں سے دور کبھی نہیں رہے ہیں۔ ریشی کپور نے کہا،’’میں کیمرے کے آگے آنے کے لئے بےصبری سے انتظار کررہا ہوں،مجھے امید ہے کہ فلموں سے میرا تعلق چھوٹا نہیں ہے۔ امید ہے کہ میں ابھی بھی وہی اداکار ہون،میں تقریباً ایک سال تک فلموں



میں کام نہیں کرپایا لیکن اب واپسی کروں گا۔

ریشی نے بتایا کہ فلم ساز ان کے واپسی کرنے کے سلسلے میں جاننا چاہتے ہیں لیکن انہوں ابھی تک کسی بھی فلم کےلئے کوئی وعدہ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا،’’میں سکون سے فلمیں کرنا چاہتا ہوں۔ ایسا نہیں ہے کہ مجھے دقت ہے یا مجھ میں کچھ تبدیلی آگئی ہے،میں وہی شخص ہوں،اسی جوش کے ساتھ ہوں۔ میں واپسی کرنا چاہتا ہوں اور پہلے فورم میں آنا چاہتا ہوں۔ ہاں جن دوفلموں کےلئے میں نے پہلے سے کمٹمنٹ کردی ہے انہیں تو میں پورا کروں گا ہی۔ ایک وہ فلم ہے جسے میں دہلی میں چھوڑ کر چلا آیا تھا اور دوسری ایک بنگالی ہٹ فلم کی ریمیک ہے۔ یہ ایک بہت ہی چیلنجنگ رول ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.