نئی دہلی 03 فروری (یواین آئی) مشہور پوپ سنگر ریہانہ اور آب و ہوا کے سرگرم نوجوان کارکن گریٹا تھنبرگ نے گذشتہ سال 26 نومبر سے دہلی کی سرحدوں پر مظاہرہ کررہے کسانوں کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے کسانوں کی تحریک والے متعدد مقامات پر انٹرنیٹ خدمات بند کردئے جانے جیسی حکومت کی کارروائی پر روشنی ڈالتے ہوئے ایک اخبار کے مضمون کو شیئر کرتے ہوئے ریہانہ نے ٹویٹ کیا ، ’’ہم اس بارے میں بات کیوں نہیں کررہے ہیں؟‘‘انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کسان تحریک کو ہیش ٹیگ بھی کیا۔
ریحانہ کے تبصرے کے بعد ، تھنبرگ بھی کسان تحریک کی حمایت میں آگے آئیں۔
اپنے ٹویٹ میں ، تھنبرگ نے کہا ، ’’ہم ہندوستان میں کسان تحریک کے تئیں متحد ہیں۔
font-size: 18px; text-align: left; background-color: rgb(255, 255, 255);">