ممبئی/7ستمبر(ایجنسی) اداکارہ رچہ چڈا sex-trafficking سیکس ٹرافیکنگ پر شعور پیدا کرنے کے لیے ملک بھر کے چھوٹے شہروں میں اپنی اگلی فلم "لو سونیا" کی اسکریننگ کرنا چاہتی ہے، رچہ نے کہا کہ سینما کی اب بھی ایک وسیع آبادی تک پہنچ نہیں ہے اور "لو سونیا" اور اسکی تھیم معنی رکھتی ہے، اس وقت لڑکیوں کو سیاہ
حقیقت سے روبرو ہونا چاہئے.
رچہ نے کہا کہ لڑکیوں کے لیے تعلیم ضروری ہے، تو فلم کی ریلیز پر ، میں اسے چھوٹے شہروں میں لڑکیوں کو دیکھنا اور بیداری پیدا کرنے کے لیے اسکریننگ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہوں.
فلم لو سونیا ایک 17 سال کی لڑکی پر مبنی ہے جو دنیا میں پھیلے ہوے ٹرافیکنگ کا سامنا کرتی ہے.