جے پور ، 23 ستمبر (یو این آئی) گجرات کی ریا سنگھا مس یونیورس انڈیا 2024 کی فاتح بن گئی ہیں۔
اتوار کو راجستھان کے شہر جے پور میں مس یونیورس انڈیا 2024 کا گرینڈ فائنل منعقد ہوا۔ اس پرو گرام میں ملک بھر سے منتخب 51 فائنلسٹ نے زبردست
پرفارمنس دی۔ 51 فائنلسٹوں میں سے پہلے دور اؤنڈ کے بعد گجرات کی ریا سنگھانے دہلی کی پرانجل پریا کو شکست دے کر مس یونیورس انڈیا 2024 کا خطاب جیتا۔ مس یونیورس انڈیا 2015 اور بالی ووڈ اسٹار اروشی روتیلا نے ریا سنگھا کو مس یونیورس انڈیا کا تاج پہنایا۔