ایک لاکھ کا بانڈ اور دس دنوں تک قریبی پولیس اسٹیشن میں حاضری کی شرائط
ممبئی: 7 اکتوبر (یو این آئی) متوفی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے لئے منشیات کی خریداری میں مدد فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار سوشانت سنگھ کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کی درخواست ضمانت کو منظور کرتے ہوئے بمبئی ہائی کورٹ نے، ایک لاکھ روپے کی رقم کا بانڈ پیش کرنے اور رہائی کے بعد دس دنوں تک قریبی پولیس اسٹیشن میں حاضری کی شرط پر
ضمانت دے دی۔
آج بدھ کے روز اس معاملے میں دائر ضمانت کی عرضیوں پر سماعت کرنے کے بعد جسٹس سارنگ وی کوتوال کی یک رکنی بنچ نے، متوفی اداکار کے گھریلو ملازم سموئل مرنڈا اور دیپش ساونت، جنہیں این سی بی نے سوشانت سنگھ کے لئے منشیات کی خریداری کے الزام میں گرفتار کیا تھا، کی ضمانت کی درخواستیں بھی منظور کرلیں۔
تاہم عدالت نے ریا کے بھائی شوک چکورتی اور عبدالباسط پیرہار کی درخواست ضمانت خارج کردی۔