ممبئی: 9 ستمبر (یو این آئی) انسداد منشیات اسکواڈ (این سی بی) کی جانب گرفتار کوکل ممبئی کی عدالت نے 22 ستمبر تک عدالتی تحویل میں دیے جانے کا حکم دیے جانے کے بعد، آج اسے ممبئی کی بایئکلہ جیل میں منتقل کیا گیا واضح رہے کہ کل عدالتی حکم کے بعد ریا چکرورتی کو رات بھر، انسداد منشیات اسکواڈ کے لاک اپ روم میں رکھا گیا تھا ، کیونکہ ضابطہ کے مطابق کسی بھی خاتوں قیدی کو شام میں مغرب کے بعد جیل منتقل نہیں کیا جاسکتا، اسی لیے ریا کو آج مرزا غالب مارگ پر واقع بائیکلہ جیل میں منتقل کیا
گیا۔
واضح ریہے کی ممبئی کی مشہور گائیکلہ جیل میں ابتک کئی مشہور خواتین قیدیوں کو رکھا گیا ہے، شینا بورا قتل کیس کی ملزمہ اندرانی مکھرجی اور مالیگاوں بم دھماک کیس کی ملزمہ (موجودہ رکن پارلیمنٹ) سادھوی پریگیہ سنگھ ٹھاکر اور کو بھی اسی جیل میں رکھا گیا ۔
اس جیل کے دو حصوں میں سے ایک خواتین قیدیوں کے لیے مختص ہے،جس میں عام طور پر منشیات ، ڈرگس کے کاروبار میں ملوث اور اسی ضمن میں گرفتار خواتین کو رکھا جاتا ہے، اور ان خواتین قیدیوں کی اکثریت غیرملکی خواتین پر مشتمل ہے۔