the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ممبئی 23؍ اکتوبر (یو این آئی) ہندی فلموں کی ناموررقاصہ مینوممتازجو’’ریشمی شلوار والی ‘‘ لڑکی کے نام پر مشہور تھیں، ان کا آج صبح کینیڈا میں انتقال ہو گیا ۔
یہ اطلاع آج یہاں ان کے بھائی انور علی نے ممبئی میں دی اور کہا کہ ان کی پیاری بہن مینو ممتاز کا چند گھنٹوں قبل کینیڈا میں انتقال ہو گیا ہے ۔
مینو مشہور مزاحیہ اداکار محمود کی سگی بہن تھیں اور اس کا اصل نام ملک النسا تھا ۔
ہندی فلموں میں اپنے مخصوص انداز کے رقص کے لئے مشہور مینو نے اپنی اداکاری کا آغاز اسٹیج شو سے کیا اور پھر وہ اپنے والد ممتاز علی کی جانب سے لکھے گئے کئی ایک نغموں پر بھی رقص کر



چکی ہیں ۔
ممبئی کے مضافات ملاڈ کے نڈیاڈ والا کمپاونڈ میں رہائش پذیر مینو کو رقص میں مہارت تھی اور ۱۹۵۰؍کے اوائل سے انہوں نے ہندی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر بکھیرے ۔
مرحوم اداکارہ مینا کماری نے ملک النسا کو مینو نام رکھنے کا مشورہ دیا تھا اور اس پر عمل کرنے کے بعد انہوں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور ایک کے بعد ایک کئی ایک ہٹ ہندی فلموں میں ڈانس کیا ۔
۱۰۰؍سے زائد فلموں میں کام کرنے کا شرف رکھنے والی مینو کو ۱۹۵۷؍میں ُبنی نیا دور فلم کے مشہور نغمے ریشمی شلوار کرتا جالی کا ۔۔۔پر رقص کرنے کیلئے جانا جاتا ہے ۔ یہ نغمہ آشا بھونسلے اور شمشاد بیگم نے گایا تھا ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.