the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ممبئی، یکم دسمبر (ایجنسی) ہندی سنیما میں دیوین ورما کا نام ایک ایسی شخصیت کے طور پر لیا جاتا ہے جنہوں نے نہ صرف کامیڈی اداکاری بلکہ فلم سازی سے بھی ناظرین کو اپنا دیوانہ بنایا ہے۔

دیوین ورما کی پیدائش 23 اکتوبر 1937 کو ہوئی۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم پونے کے نوورسے واڈیا کالج سے مکمل کی اور 1960 کی دہائی میں بطور اداکار بننے کا خواب لے کر وہ ممبئی آ گئے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1961 میں یش چوپڑا کی ہدایت والی فلم "دھرم پتر" سے کیا تھا ۔ فلم باکس آفس پر کامیاب تو ہوئی لیکن دیوین ورما ناظرین کی توجہ اپنی طرف دلانے کرنے میں ناکام رہے۔ سال 1963 میں دیوین ورما کو بی آرچوپڑا کی فلم گمراہ میں کام کرنے کا موقع ملا لیکن اس سے بھی انہیں کوئی خاص فائدہ نہیں پہنچا۔

ان کے فلمی کیریئر کے لئے سال 1966 اہم ثابت



ہوا۔ اسی سال ان کی دیور، بہاریں پھر بھی آئیں گی اور انوپما جیسی فلمیں ریلیز ہوئیں اور ان کی اداکاری کے مختلف پہلو نظر آئے۔ فلموں کی کامیابی کے بعد وہ ناظرین کے درمیان اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ 1969 فلم "یقین" کے ذریعے دیون ورما نے فلم پروڈکشن کے شعبے میں قدم رکھا۔ دھرمندر اور شرمیلا ٹیگور کے مرکزی کردار والی یہ فلم باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی۔ سال 1971 میں دیوین ورما نے فلم "نادان" کے ذریعے ہدایت کے میدان میں بھی اپنا رخ کیا۔ آشا پاریکھ اور نوین نشچل کی جوڑی والی یہ فلم ٹکٹ کھڑکی پر کامیاب نہیں ہو سکی۔


دیون ورما نے 1978 میں سپراسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم "بے شرم" بنائی۔ لیکن کمزور اسکرپٹ اور ہدایت کی وجہ سے فلم ناکام رہی۔ لیکن اس فلم میں دیوین ورما نے تہرا کردار نبھا کر ناظرین کو مسحور کر ديا۔ 1983 دیوین ورما نے سمیتا پاٹل اور راج کرن کو فلم "چٹ پٹي" اور 1989 میں متھن چکرورتی کے ساتھ "داناپاني" بنائی لیکن بدقسمتی سے یہ فلم بھی باکس آفس پر کوئی کمال نہیں دکھاسکی اور ان فلموں کی ناکامی کی وجہ سے انہیں بہت زیادہ مالی نقصان پہنچا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.