ممبئی 15پریل(یو این آئی) فلم اداکارسلمان خان اپنی فلموں کے ساتھ ساتھ اپنے تنازعات کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔
سلمان کئی مقدمات میں جیل جا چکے ہیں گزشتہ دنوں ممبئی کی مقامی اندھیری عدالت نے 3 سال پرانے معاملے میں سلمان کے خلاف سمن جاری کرکے آج ۵ اپریل کو انہیں اپنے محافظ کے ہمراہ عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا تھا ممبئ ہائ کورٹ نے آج مقامی عدالت کے اس سمن پر روک لگادی -
مقامی عدالت نے شہر کے ایک صحافی اشوک شیام لال
پانڈے کی شکایت پر سمن جاری کیا تھا جس میں صحافی نے اداکار اور اسکے محافظ شہنواز شیخ پر حملہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا اور کہاتھا کہ گزشتہ دنوں جب سلمان خان مضافات کی سڑکوں پر سائکل چلا رہے تھے تب انہوں نے اس مناظر کو اپنے موبائل میں قید کرنے کی کوششش کی جس پر اداکار چراغ پا ہوگئے اور پھر سلمان نے انہیں مارا اور پھر ان کا فون چھین لیا۔
پولیس پر سلمان کے خلاف اس واقعہ کے بعد کی گئی شکایت پر کارروائی نہ کرنے کا بھی صحافی نے الزام لگایا-