the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 9 اکتوبر (یو این آئی) بالی وڈ میں اپنی استقامت کے لیے مشہور اور ہندوستانی سنیما کی بہترین اداکاراؤں میں شمار ریکھا کوجہاں ان کی بہترین اداکاری کے لیے یاد کیا جاتا ہے وہیں ان کی پراسراریت بھی ان کی جاذب نظر شخصیت کا حصہ رہی ہے۔

ریکھا کی پیدائش 10 اکتوبر 1954 کو تمل ناڈو کے شہر مدراس میں ہوئی۔
ان کے والد تمل اداکار جیمنی گنیشن اوروالدہ تیلگو اداکارہ پشپاویلی ہیں جب ریکھا کی پیدایش ہوئی تھی تب یہ جوڑا غیر شادی شدہ تھا۔

ریکھا نے اپنے کیریئر کا آغاز محض 13 برس کی عمر میں تمل فلموں سے کیا تھا اور رفتہ رفتہ انھوں نے بالی ووڈ میں قدم رکھا جہاں انھوں نے



یش چوپڑا جیسے ڈائریکٹرز کی فلموں میں اپنی اداکاری کے جلوے بکھیرے۔

ریکھا سال 1969 میں ہندی فلم 'دو شکاری' میں بطور ہیروئن جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔

سال 1976 میں ریکھا نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم 'دو انجانے' میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا، 1978 میں فلم 'مقدرکا سکندر' نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ بھی دلادیا۔

ریکھا کی جوڑی اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ بے حد پسند کی گئی اور دونوں نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔
اداکاری کے ساتھ ساتھ ریکھا کی رقص کی صلاحیتوں کو بھی فلم بینوں نے خوب سراہا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.