ممبئی ، 9 مئی (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ ریکھانے ویب سیریز ہیرامنڈی دی ڈائمنڈ بازار میں سوناکشی سنہا کی اداکاری کی تعریف کی ہے۔
سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار میں منیشا کوئرالا ، سوناکشی سنہا، ادیتی راؤ حیدری، شرمین سہگل، ریچا چڑھا، سنجیدہ شیخ ، فردین خان اور شیکھر سمن نے کام
کیا ہے۔
ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار حال ہی میں اوٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوئی ہے۔ ہیرامنڈی دی ڈائمنڈ بازار میں سوناکشی سنہا نے دوہرا کر دار ادا کیا ہے۔' سوناکشی سنہا نے ریحانہ اور فرید اں کا کردار ادا کیا ہے ، جو ماں اور بیٹی ہیں۔ سوناکشی کے ان کرداروں کو مداح بہت پسند کر رہے ہیں۔ اس دوران ریکھانے بھی سوناکشی کی تعریف کی ہے۔