the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 26 نومبر (یو این آئی) بالی وڈ کی مشہور اداکارہ روینہ ٹنڈن اب اسکرپٹ رائٹر بن گئی ہیں اور انہوں نے چار نئے پروجیکٹس کی کہانیاں لکھی ہیں۔

روینہ جلد ہی اسکرین پلے رائٹنگ کے اپنے خفیہ ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے لانے کے لئے بالکل تیار ہیں۔
انہوں نے اپنے بینر اے اے فلمز کے لئے چار اسکرپٹ لکھی ہیں اور اپنی خوشی ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ چاروں کہانیاں ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لئے ہیں۔
 روینہ یہ جاننے کے



لئے کافی پرجوش ہیں کہ ویب شو پر لوگوں کو کس قسم کی رائٹنگ پسند آتی ہے۔
انہوں نے کہا ’’ہم اپنی کہانی فلور پر لے جانے کی تیاری کر رہے ہیں اور یہ سبھی ویب پلیٹ فارم کے لئے ہیں۔
میرے خیال میں یہ میڈیم بہت اچھا ہے ، ہم یہاں تجربات کرسکتے ہیں اور ہمارے پاس یہاں کرنے کے لئے بہت کچھ ہوتا ہے۔
یہ آپ کو اپنی کہانی کہنے کی آزادی دیتا ہے اور ساتھ ہی اس میں دو گھنٹے کی پابندی بھی نہیں ہوتی۔
یہ بہت زیادہ حوصلہ افزائی کرنے والی جگہ ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.