the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی،6نومبر(یواین آئی)اداکارہ روینا ٹنڈن کا کہنا ہے کہ فلم انداز اپنااپنا کی شوٹنگ کے دوران عامر خان اورسلمان خان میں جھگڑا تھا اوروہ بات نہیں کرتے تھے۔

راج کمارسنتوشی کی ہدایت میں بنی فلم انداز اپنا اپنا میں سلمان ،عامر ،روینا اور کرشمہ کپور نے مرکزی کردار ادا کیاتھا۔ روینا نے فلم میں اپنےتجربے کے سلسلے میں بات کی۔
انہوں نے کہا کہ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران سلمان اور عامر میں جھگڑا چل رہاتھا اور دونوں ایک دوسرے سے بالکل بات نہیں کررہے تھے۔

روینا نے کہا،’’جب ہم شوٹنگ کررہے تھے تب یہ بڑا دلچسپ تھا۔ ہم میں سے کوئی بھی ایک دوسرےسے بات نہیں کررہا تھا۔ سب کے آپس میں جھگڑے چل رہے تھے۔ عامر اور سلمان ایک دوسرے



سے بات نہیں کررہے تھے اور میں اور کرشمہ بھی ایک دوسرے سے بات نہیں کررہے تھےاور نہ ہی سلمان اور راج جی ایک دوسرے بات کررہے تھے۔
مجھے نہیں پتہ کہ وہ فلم کیسے بنی لیکن یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم اچھے اداکار ہیں۔
سلمان اور عامر نے کرشمہ اور مجھے ایک ساتھ لانے کی کوشش کی ۔ سین کی شوٹنگ کے دوران ہم سبھی حقیقت میں بہت ہنستے تھے ،کیونکہ مکالمے بہت ہی ہنسانے والے تھے۔
‘‘
روینا ننے کہا کہ سیٹ پر اتنے سارے اداکاروں کے ساتھ کام کرنا ان کےلئے بہت دلچسپ رہا لیکن مسئلے بھی تھے۔ روینا خوش ہیں کہ اب جب بھی وہ ان اداکاروں سے ملتی ہیں خصوصاً عامر اور سلمان سے تو ان کی دوستی آج بھی تازہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عامر کے مقابلے سلمان سے ان کی دوستی کافی بہتر ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.