: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی،29نومبر(ایجنسی)مشہور اداکارہ دیپیکا پدوکون ایک بار پھر اداکار رنبیر کپور کے ساتھ کام کرتی نظرآسکتی ہیں۔
رنبیر کپور اور دیپیکا پدوکون کی جوڑی کو شائقین کو بےحد پسند کرتے ہیں۔ دونوں نے بچنا اے حسینوں ،یہ جوانی ہے دیوانی اور تماشہ جیسی فلموں میں ساتھ
کام کیاہے۔ اب یہ جوڑی پھرساتھ نظرآنے والی ہے۔ ہدایت کار لورنجن نے اپنی اگلی فلم کےلئے رنبیر کپور کو سائن کیا ہے۔ اس فلم میں مرکزی کردار کےلئے دیپیکا کو پیش کش کی گئی ہے۔ انہوں نے فلم کی اسکرپٹ سنی ہے لیکن فی الحال ابھی اس کے لئے ہاں نہیں کہا ہے۔ اگر دیپیکا کو اسکرپٹ پسند آجاتی ہے تو دونون اداکار ایک بار پھر ساتھ نظرآئیں گے۔