: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی، 23فروری (ایجنسی) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی جوڑی والی فلم گلی بوائے نے 100کروڑ روپے کی کمائی کرلی ہے۔
زویا اختر کی ہدایت کاری میں بنی گلی بوائے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر 14فروری کو ریلیز ہوئی ہے۔ یہ فلم ایک رینپر کی کہانی پرمبنی ہے۔ فلم میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ فلم کا بجٹ پچاس سے 55کروڑ روپے کے درمیان بتایا جاتا ہے۔ فلم کو پوری دنیا میں 4101اسکرینس پر ریلیز کیا گیا ہے جن میں سے ہندستان میں 3350اور اوورسیز میں 751اسکرینس شامل ہیں۔
گلی بوائے نے باکس آفس پر
100روپے کی کمائی کرلی ہے۔ رنویر سنگھ کے لئے یہ شاندار کامیابی ہے، جن کی پچھلی فلم سنبا نے 200کروڑ سے زیادہ کا کلکشن کیا تھا۔ گلی بوائے، 2019میں اری سرجیکل اسٹرائک کے بعد دوسری فلم ہے جس نے باکس آفس پر 100کروڑ کی کمائی کی ہے۔ فلم گلی بوائے ، رینپر ڈیوائن عرف ووین فرنانڈیس اور نیزی عرف نوید شیخ کی زندگی کی کہانی پر مبنی ہے۔ دھاراوی کے رینپر کی جدوجہد اور اس کے خوابوں کوپیش کرتی اس کہانی میں ایک نوجوان مراد (رنویر سنگھ) کی زندگی پوری طرح برعکس میں حالات میں رہی ہے۔ وہ اپنی بچپن کی گرل فرینڈ سفینہ (عالیہ بھٹ) کے ساتھ ایک عام زندگی جی رہا ہے لیکن ساتھ ہی اسے لکھنے کا جنون ہے۔