نئی دہلی/19ڈسمبر(ایجنسی) بالی ووڈ سے کافی وقت سے دور رہی رانی مکھر جی ایک بار پھر سے واپسی کرنے کے لیے تیار ہے. دراصل رانی آخری بار سال 2014 میں فلم 'مردانی' میں دکھائی دی تھیں اور اس کے بعد وہ ایک بار پھر اپنی نئی فلم 'ہچکی' لا رہی ہیں. اس فلم میں رانی ایک ٹیچر کے کردار میں نظر آئیں گی لیکن انہیں ایک ایسی بیماری ہے جس وجہ سے انہیں بار بار ہچکی آتی ہے. ان کی اس بیماری کی وجہ سے انہیں ملازمت نہیں مل پاتی.
تاہم، بہت
مشکلوں کے بعد انہیں ایک اسکول میں نوکری مل جاتی ہے اس اسکول میں انہیں کچھ غریب بچوں کو پڑھانا ہوتا ہے لیکن وہ کافی شرارتی ہوتے ہیں اور بڑے اسکول ہونے کی وجہ سے اسکول کے بچے انہیں اپناتے نہیں ہے اور اس کے بعد فلم کی کہانی ہی پلٹ جاتی ہے. یہ بچے شروعات میں تو کافی پریشان کرتے ہیں بعد میں رانی ان بچوں کا ساتھ دیتی ہیں اور بچوں میں بھی بدلاؤ دیکھنے کو ملتا ہے.
یہ فلم 23 فروری، 2018 کو ریلیز کی جائے گی. فلم یش راج بینر کے تحت تیار کی گئی ہے.