ممبئی/3مارچ(ایجنسی) بالی ووڈ اداکار رانی مکھرجی ہٹ فلم مردانی کے سیکویل میں کام کرتی نظر آئیں گی۔
آدتیہ چوپڑا سے شادی کے بعد رانی مکھرجی نے فلموں میں کام کرنا بندکر دیا ہے۔ سال 2014 میں رانی مکھرجی نے فلم مردانی میں کام کیا تھا۔ رانی مکھرجی چار سال بعد فلم ہچکی سے کم بیک کررہی
ہیں۔ فلم میں انہوں نے ایک بیمار ٹیچر کا کردار ادا کیا ہے جو بچوں کی دنیا بدلنا چاہتی ہے۔
رانی مکھرجی نے کہا میں مردانی -2 کو صرف آگے بڑھانے کے لئے نہیں کرسکتی۔ اس کے لئے مجھے سمجھنا ہوگا۔ اگر بااثر اسکرپٹ ملی تو میں ضرور مردانی-2 کروں گی۔ فلم کے لئے ایک اچھی اسکرپٹ ہونا بے حد ضروری ہے۔