the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی/7اپریل(ایجنسی) بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی اپنی فلم 'ہچکی' کی کامیابی سے بہت خوش ہیں۔

رانی مکھرجی کی فلم 'ہچکی' ابھی حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے۔ یہ فلم باکس آفس پر کامیاب رہی ۔ فلم کی کامیابی سے چار سال بعد واپسی کررہی رانی مکھرجی بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کا انتظار کررہی ہیں کہ ہچکی کامیاب ہوتی ہے یا نہیں جس سے وہ آئندہ فلمیں کرنے کے بارے میں سوچیں گی۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ مانتی ہیں کہ شادی شدہ اور ماں بن چکی اداکارہ کے لئے فلموں کے آفر کم ہوجاتے ہیں تو انہوں نے جوابا کہا کہ 'ہاں یہ دکھ کی بات ہے،



مگر یہ سچ ہے اور ایسا ہوتا ہے۔

جب ایک اداکار شادی کے بعد یا والد بن کر لوٹتا ہے تو اس اداکار سے آپ کبھی نہیں پوچھتے کہ آپ کی زندگی میں تبدیلی آئی کہ نہیں، آپ میں فزیکل تبدیلی آئی یا نہیں لیکن اداکاراؤں سے بار بار پوچھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا 'یہ ایک حقیقت ہے اور یہ ایک قدرتی چیز ہے جب ایک عورت ماں بنتی ہے تو ان میں تبدیلی آنا بہت معمول سی بات ہے لیکن لوگوں کے دماغ میں بات ہوتی ہے کہ کیا وہ اب بھی اسی طرح رقص کرے گی یا اس طرح کے رول کرپائے گی کبھی، جبکہ حقیقت یہی ہے کہ ماں بننےسے کچھ بھی پروفیشنلی نہیں بدلتا۔
میں ایک فنکار ہوں اور اگر ڈیمانڈ ہوگی تو ضرورت پڑنے پر ویسے ہی کردار کر لوں گی'۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.