ممبئی، 20 دسمبر (یو این آئی) ہندی فلموں کے اداکار سیف علی خان اور اداکارہ رانی مکھرجی کی جوڑی سپرہٹ فلم بنٹی اور ببلی کے سیکویل میں نظر آئے گی۔
سال 2005 میں ریلیز یش راج بینر کی فلم بنٹی اور ببلی جس میں ابھیشیک بچن اور رانی مکھرجی نے اہم کردار نبھائے تھے، کا سیکویل بنایا جائے گا۔ یش راج فلمز نے اپنے ٹوئیٹر پر بنٹی اور ببلی ۔ 2 کے بنانے کا اعلان کیا ہے جس میں سیف علی خان اور رانی مکھرجی کی جوڑی ایک مرتبہ پھر سلور اسکرین پرایک ساتھ نظر آئے گی۔
یش راج نے ٹوئیٹ کیا ’’سیف علی خان اور رانی مکھرجی بنٹی اور ببلی۔ 2 میں کام کررہے
ہیں ان کی جوڑی اس فلم میں نظر ضرور آئے گی لیکن یہ دونوں بنٹی اور ببلی نہیں ہونگے۔ اس فلم میں نئے بنٹی اور ببلی کو دکھایا جائے گا ۔ یش راج نے گلی بوائے اداکار سدھانت چترویدی اور شروری کے ناموں کا اعلان نئے بنٹی اور ببلی کے طور پر کیا ہے ۔
فلم بنٹی اور ببلی۔ 2 کی ہدایت کاری ورون وی شرما کررہے ہیں۔ ابھیشیک بچن اس فلم کا حصہ نہیں ہونگے ۔ رانی مکھرجی نے اس بارے میں کہا ’’یش راج نے ابھیشیک اور مجھے بنٹی اور ببلی۔
2 میں اپنے حقیقی رول نبھانے کے لئے آفر دیا تھا لیکں بدقسمتی سے ابھیشیک اس فلم کا حصہ نہیں بن پائے ، ہم سبھی انہیں مس کریں گے‘‘۔