ممبئی ، 22 فروری (یو این آئی) بالی وڈ اداکار رندیپ ہڈا نے فلم ' ہائی وے'۔ وے' کے 11 سال مکمل ہونے پر اس فلم سے جڑی یادیں تازہ کیں۔
امتیاز علی کی فلم ہائی وے کو ریلیز ہوئے 11 سال ہو گئے ہیں۔
اس خاص موقع پر رندیپ ہو ڈا نے فلم سے متعلق اپنی یادیں اور تجربات شیئر کیے۔
سال 2014 میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں عالیہ بھٹ بھی مرکزی
کردار میں تھیں۔
ہائی وے کو اب بھی دونوں اداکاروں کی شاندار پرفارمنس اور اس کی جذباتی کہانی کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔
اس موقع پر رندیپ ہڈا نے فلم کے گہرے اثرات پر بات کرتے ہوئے کہا، " ہائی وے ایک کلاسک ہے کیونکہ یہ صرف ایک سفر نہیں، بلکہ محبت کا سفر بھی ہے۔
ایک ایسی خالص محبت، جو ہمارے معاشرے میں طبقاتی تقسیم کی وجہ سے نا قابل قبول ہے۔