نئی دہلی، 21 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ کے مشہور اداکار اور فلم ساز رندیپ ہڈا نے حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔
رندیپ ہڑا نے اپنی والدہ آشا ہڈا اور بہن ڈاکٹر انجلی بڈا کے ساتھ نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔
رندیپ ہڈا نے اپنے سوشل میڈیا پر لکھا، ہندوستان
کے وزیر اعظم نریندر ، وزیر اعظم نریندر مودی سے ملنا میرے لیے بڑے فخر اور اعزاز کی بات رہی۔
ملک کے مستقبل کے بارے میں ان کا وژن، علم اور خیالات بہت متاثر کن ہیں۔
ان کی تعریف ہم جیسے لوگوں کے لیے ایک بڑی حوصلہ افزائی ہے کہ ہم اپنے اپنے متعلقہ شعبوں میں اچھا کام کرتے رہیں اور ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔