ستمبر سالگرہ کے موقع پر 28
ممبئی 27 ستمبر (یو این آئی) بالی ووڈ میں کپور خاندان کی چوتھی نسل کی قیادت کرنے والے رنبیر نے بالی وڈ میں اپنے آباؤ اجداد کا نام روشن کیا۔ 31 سالہ رنبیر پر دادا پر تھوی راج کپور ، دادا راج کپور اور معروف بالی ووڈ اداکار رشی کپور اور اداکار رنبیر کپور کی پیدائش 28 ستمبر 1982 کو ہوئی۔ اداکارہ نیتو کپور کے بیٹے ہیں۔ اگر ہم رنبیر کے اب تک کے فلمی کیرئیر پر نظر
ڈالیں تور نبیر نے اپنے کیر ئیر کا آغاز 2007 میں فلم ساوریا سے کیا ہے جس میں انھوں نے ایک ایسے کردار کو مجسم کیا ہے جو اپنی زندگی کو کھل کر جینا پسند کرتا ہے، جس چیز کو پسند کرتا ہے اس کے بارے میں بات کرتا ہے ، وہ بتاتا ہے کہ اسے جو برا لگتا ہے اس کے بارے میں بولنے سے وہ ہچکچاتا نہیں ہے۔ وہ عاشق جو اپنی محبت کا کھل کر اظہار کرنے سے نہیں ڈرتا لیکن ساتھ ہی اپنی محبت کو بد نام ہونے سے بچانے کے لیے ہر طرح کا خیال رکھتا ہے۔