ممبئی،14نومبر(یواین آئی)مشہور اداکار رنبیر کپور اپنی آنے والی فلم شمشیرا کےلئے باڈی بنا رہے ہیں۔
رنبیر کپور ان دنوں مکھرجی کی سپرنیچورل تھریلر فلم برہماسترمیں کام کررہے ہیں۔
وہیں ان کی دوسری فلم شمشیرا بھی سرخیوں میں ہے۔ کرن ملہوترا کی ہدایت میں بننے والی فلم شمشیرا میں سنجے دت اوروانی کپور بھی اہم
کردار میں ہوں گے۔ اس فلم کی کہانی ایکشن اور ایڈونچر پر مبنی ہے۔ اس کےلئے رنبیر اپنی جسمانی صحت پر کافی توجہ دے رہے ہیں۔
رنبیر کپور کو جم میں جانا زیادہ پسند نہیں ہے لیکن اس کے باوجود وہ فلم شمشیرا کےلئےجم میں کافی پسینا بہا رہے ہیں۔ ایسا مانا جارہا ہے کہ وہ اس فلم کےلئے کافی محنت کررہے ہیں۔ شمشیرا اگلے سال 31 جولائی کو ریلیزہوسکتی ہے۔