حیدرآباد، 23 ڈسمبر (ذرائع) تیلگو فلم اسٹار رام چرن اور اہلیہ اپاسنا کامینینی نے ممبئی میں مہاراشٹر کے چیف منسٹر ایکناتھ شندے کے دفتر کا دورہ کیا۔
رام چرن اور اہلیہ اپاسنا اپنی بیٹی
کلین کارا کے 6 مہینے مکمل ہونے پر مہالکشمی مندر میں پہنچے تھے- جوڑا چیف منسٹر کے دفتر پہنچا۔ شندے کے بیٹے شری کانت بھی مہمانوں کے استقبال کے لیے موجود تھے، جس سے دونوں خاندانوں کے درمیان رشتہ مزید مضبوط ہوا۔