ممبئی،26نومبر (ذرائع) اداکارہ راکل پریت سنگھ حال ہی میں اپنی فیمیلی کے ساتھ مالدیپ میں چھوٹیوں کا لطف لیکر واپس ہوئی- راکل پریت نے مالدیپ کی خوب فوٹو اور ویڈیو اپنے فینس کے ساتھ شیئر کیا- لیکن اس بار راکل کا ایک پرانا ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں وہ بیلی ڈانس کی تربیت کرتی نظر آرہی ہے- اس ویڈیو میں وہ اپنی انسٹرکٹر کے ساتھ مشق کررہی ہے- اور ایک اسٹپ میں ٹرینڈ ہورہی ہے- اس طرح سے راکل پریت کے ویڈیو کو شائقین بہت پسند کررہے ہیں۔