نئی دہلی/9مئی(ایجنسی) بالی ووڈ کی متنازعہ کوئین راکھی ساونت پھر سے خبروں میں چھائی ہوئی ہے،، راکھی کو انکی کچھ فوٹوز پر جم کر ٹرول کیا گیا، راکھی ان دنوں سکیشن 370 نام کی فلم کی شوٹنگ کررہی ہیں، اس فلم میں وہ ایک پاکستانی لڑکی کا کرادر نبھارہی ہے، اسی فلم کی شوٹنگ سے راکھی نے پاکستانی جھنڈے کے ساتھ کچھ فوٹوز شیئر کی ہے، ان فوٹوز کے سامنے آتے ہی لوگوں نے راکھی کو ٹرول کرنا شروع کردیا-
راکھی نے فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں ہندوستان سے ہوں لیکن مجھے پاکستان سے بھی پیار ہے، راکھی کی ان فوٹوز پر ملک ہی نہیں بلکہ پاکستان کے لوگ بھی انہیں ٹرول کررہے ہیں-