ممبئی ، 15 مارچ (یو این آئی) اپنی شاندار کامیڈی کی سے لوگوں کا دل جیتنے والے تجربہ کار بالی و وڈاداکار راجپال یادو کے چاہنے والوں کی کوئی کمی نہیں۔
ان کی پیدائش 16 مارچ 1971 کو لکھنو ، اتر پردیش کے قریب شاہجہاں پور ضلع میں پیدا ہوئی۔
انہوں نے اپنی تعلیم شاہجہاں پور سے حاصل
کی۔
اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے ایک ڈرامہ تھیڑ میں شمولیت اختیار کرلی۔
اس کے بعد وہ تھیٹر کی تربیت لینے کے لیے 1992 میں لکھنو آئے۔
یہاں انہوں نے بھار تند و ناحیہ اکیڈمی میں داخلہ لیا۔
راجپال نے یہاں دو سال ٹریننگ لی اور اس کے بعد وہ 1994 سے 1997 تک نیشنل اسکول آف ڈرامہ ، دہلی میں رہے۔