بنگلور/7جون(ایجنسی ) کاویری کے معاملے کے سلسلے میں تنازعات میں گھرے تمل سپر اسٹار رجنی کانت اسٹارر فلم " کالا" کنڑ حامی تنظیموں کی ریاست گیر مخالفت کے باوجود جمعرات کو ریلیز کردی دی گئی۔
دریں اثنافلم کی ریلیز کے خلاف مظاہرہ کرنے والے کنڑ حامی تنظیم وٹال پکش کے رہنما وٹال ناگراج اور کنڑ ركشا ویدكے کے لیڈر پروین شیٹی سمیت کئی کارکنوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
ریاست کے مختلف حصوں میں تھیٹروں اور مالوں کے سامنے مظاہرے سے کشیدگی ہونے کی رپورٹ ہیں۔
پولیس اہلکار کے مطابق، کہیں سے بھی کسی ناخوشگوار واقعے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
start;">کرناٹک ہائی کورٹ نے رجنی کانت کی بیٹی اور داماد کی جانب سے دائر عرضی پر سماعت کے بعد فلم کی ریلیز پر پابندی کو لے کر سخت رخ اختیار کرتے ہوئے اس کی ریلیز کی اجازت دے دی اور ریاستی حکومت کو تھیٹر کے قریب سیکورٹی کے انتظامات کرنے کے ہدایات دیئے تھے ۔
تنازع کا آغاز اس وقت ہوا تھا، جب رجنی کانت نے چنئی میں اپنے بیان میں کہا کہ کرناٹک حکومت کو عدالت کے حکم کے مطابق تمل ناڈو کے لئے کاویری دریا کا پانی چھوڑنا چاہئے۔ کرناٹک فلم چیمبر آف کامرس صدر ایس آر گووند نے تقسیم کاروں اور تھیٹر مالکان کے ساتھ ملاقات کے بعد اعلان کیا کہ مستقبل میں رجنی کانت اور کمل ہاسن کی فلمیں ریلیز نہیں کی جائیں گی۔
وزیر اعلی ایچ ڈی کمارسوامی نے فلم کی مخالفت پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اس سے قبل، انہوں نے تقسیم کاروں اور تھیٹر مالکان سے حال ہی میں اس فلم کی نمائش نہ کرنے کے لئے کہا تھا۔