بنگلور/4جون(ایجنسی) رجنی کانت کی فلم کالا پر کرناٹک میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔ فلم اداکار پرکاش راج نے اس پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ فلم انڈسٹری کو ہمیشہ کیوں نشانہ بنایا جاتا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے ریاستی حکومت کو کٹگھرے میں کھڑا کرتے ہوئے یہ سوال بھی کیا کہ کیا فلم کالا کے ساتھ بھی ویسا کیا جائے گا ، جیسا فلم پدماوت کے ساتھ کیا گیا ۔
پرکاش راج نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ کاویری تنازع کا فلم سے کیا لینا دینا ہے ؟ ہمیشہ ایسے معاملوں
میں فلموں کو کیوں نشانہ بنایا جاتا ہے ؟ ۔ کیا جے ڈی ایس اور کانگریس لوگوں کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے دیں گی ، جیسا بی جے پی نے پدماوت کےساتھ کیا یا پھر وہ عام لوگوں کو یقین دلائیں گی کہ انہیں ان کا منتخب کرنے کا حق دیا جائے گا۔
Prakash Raj
✔
@prakashraaj
What’s film #kaala got to do with Kaveri issue..?why is film fraternity targeted always..? Will Jds/congress government let fringe elements take law into their hands ...like bjp did with #Padmavat ..or ..will you step in to assure common man ..his right for choice.#justasking..
7:34 PM - Jun 3, 2018