the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 23 اپریل ( یو این آئی) جنوبی ہند کی فلموں کے سپر اسٹار رجنی کانت نے ساؤتھ انڈین آرٹسٹ ایسوسی ایشن سے وابستہ ہزار خاندانوں کو گروسري (کریانے کا سامان) دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کورونا وائرس کے قہر کے دوران فلم انڈسٹری کے متعدد فنکار کسی نہ کسی طرح لوگوں کی مدد کے لئے آگے آرہے ہیں۔
اب اس فہرست میں رجنی کانت کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔

فلم ایمپلائز فیڈریشن آف ساؤتھ انڈیا کو پچاس لاکھ روپے دینے کے بعد رجنی کانت ندیگر



سنگم کے اداکاروں کی مدد کے لئے بھی آگے آئے ہیں۔
وہ ندیگر سنگم میں تقریبا ً ایک ہزار فنکاروں کو گروسری کا سامان دستیاب کرائیں گے۔

ساؤتھ انڈین آرٹسٹ ایسوسی ایشن (ندیگر سنگم) کے بہت سے فنکار وں کو اپنی روزمرہ کی ضروریات کے لئے کافی جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے ایسے میں رجنی کانت نے ان ہزار فنکاروں کو گروسری فراہم کرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔
اس سے ان فنکاروں کے اہل خانہ کو مدد مل سکتی ہے جو کورونا بحران کے دوران پریشانی کا سامنا کررہے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.