the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی،24جولائی(ایجنسی)مشہور اداکاری راج کمار راو کا کہنا ہے کہ کنگنا ایک بہترین اداکارہ ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ مزیدار ہوتا ہے۔

راج کمار راو اور کنگنا رنوت کی جوڑی والی فلم ’ججمینٹل ہے کیا‘ 26جولائی کو ریلیز ہورہی ہے۔ راج کمار سے پوچھا گیاکہ ججمینٹل ہے کیابننے کے دوران انہوں نے کبھی یہ محسوس کیا کہ کنگنا نے ڈائریکشن میں دخل دے کر فلم کےمکالموں میں اضافہ کیا؟جواب میں راج کمار راو نے کہا،’’میں نے کبھی ایسا محسوس نہیں کیا۔

آن سیٹ بھی کبھی ایسا نہیں لگا۔ بطور ایکٹر ہم ہمیشہ سینس کے بارے



میں ڈائریکٹر کے ساتھ بات کرتےہیں۔ کنگنا میں اپنے کام کےلئے بہت جوش ہے۔ جب اداکاری کی بات آتی ہےتو وہ اسے کافی سنجیدگی سے لیتی ہیں۔ راج کمار راو کنگنا کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بھی بتایا۔
انہوں نے کہا،’’یہ شاندار تجربہ تھا۔ وہ بہترین اداکارہ ہیں۔ بہترین فنکاروں کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ ہی مزیدار ہوتاہے۔ یہ کہیں نہ کہیں آپ کی اداکاری کو بھی بہتر بناتا ہے۔ کنگنا پہلےسے اب زیادہ پراعتماد ہوگئی ہیں۔ کوین کے بعد انہیں تنو ویڈس منو اور دوسری فلمیں کیں۔ میرے ساتھ وہ آج بھی وہی ہیں،جیسے کوین کے وقت تھیں،ہم آج بھی اچھے دوست ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.