: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی،03 جولائی (یو این آئی)ڈائیلاگ ڈیلیوری کے بے تاج بادشاہ کلبھوشن پنڈت عرف راجکمار کا نام فلم انڈسٹری کی کہکشاں کے اُس ستارے کی طرح ہے جس نے اپنی زبردست اداکاری سے ناظرین کے دلوں پر راج کیا ڈائیلاگ ڈیلیوری کے بے تاج بادشاہ کلبھوشن پنڈت عرف راجکمار کا نام فلم انڈسٹری کی کہکشاں کے ایک ستارے کی طرح ہے جس نے اپنی زبردست اداکاری سے ناظرین کے دلوں پر راج کیا پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں 8 اکتوبر 1926 کو پیدا ہوئے
راج کمار بی۔ اے کی پڑھائی مکمل کرنے کے بعد ، ممبئی کے ماہم پولیس اسٹیشن میں سب انسپکٹر کے طور پر کام کرنے لگے۔ ایک دن رات گشت کے دوران ایک سپاہی نے راجکمار سے کہا، حضور آپ رنگ ، ڈھنگ اور قد کے لحاظ سے کسی ہیرو سے کم نہیں ہیں۔ فلموں میں اگر آپ ہیرو بن جائیں تو لاکھوں دلوں پر راج کر سکتے ہیں۔ سپاہی کی یہ بات راجکمار کے دل میں اتر گئی۔ راج کمار ممبئی کے جس تھانے میں ملازم تھے ، وہاں اکثر فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کا آنا جانا تھا۔