ممبئی، 3 اگست (یو این آئی) بالی وڈ اداکار راجکمار راؤ اور اداکارہ جھانوی کپور کی جوڑی سلور اسکرین پر پھر دھوم مچاتی نظر آ سکتی ہے راجکمار راؤ اور جھانوی کپور نے فلم 'روحی' میں ایک ساتھ کام کیا ہے اس ہارر کامیڈی فلم کو ناظرین اور ناقدین کا ملا جلا ردعمل ملا تھا۔
اب راجکمار اور جھانوی کی جوڑی ایک بار پھر ساتھ کام کرتی نظر آئے گی۔
یہ فلم ’گنجن سکسینہ :دا کارگل
گرل‘ کے ہدایت کار شرن شرما بنارہے ہیں بتایا جا رہا ہے کہ فلم کی اسکرپٹ تیار ہے اور یہ کرکٹ پر مبنی ایک تصوراتی کہانی ہے۔
ایسا خیال ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ اواخر سال تک شروع ہو جائے گی۔
شرن شرما کافی عرصہ اس کہانی پر فلم بنانا چاہتے تھے۔
فلم میں راج کمار اور جھانوی دونوں دونون ہی کرکٹرز کے کردار میں نظر آئیں گے اوراس کے لئے جلد ہی دونوں کی ٹریننگ شروع ہوجائے گی۔