کھنڈوا، 14 اکتوبر (یو این آئی) عظیم گلو کار اور اداکار کشور کمار کی 37 ویں برسی پر ان کے آبائی شہر کھنڈوا، مدھیہ پردیش میں نیشنل کشور انویسٹیچر تقریب میں اس سال کا ایوارڈ نامور فلم
پروڈیوسر - ڈائریکٹر
راج کمار ہیرانی کو دیا گیا۔
مدھیہ پردیش حکومت کی اس تقریب میں انہیں 5 لاکھ روپے کے اعزازی انعام ، شال، شری
پھل اور اعزازی پٹی سے نوازا گیا۔
اس سے پہلے مسٹر ہیرانی نے کشور کمار کی سمادھی پر خراج عقیدت پیش کیا۔