ممبئی، 11 اکتوبر (یو این آئی) جنوبی ہندوستانی فلموں کے میگا اسٹار رجنی کانت کی فلم ویٹائین نے پہلے دن ہندوستانی مارکیٹ میں 31 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے۔
ٹی جے گیان ویل کی ہدایت کاری میں بنی
فلم ویٹائین میں رجنی کانت کا مرکزی کردار ہے۔
اس فلم میں امیتابھ بچن کا بھی اہم کردار ہے۔ امیتابھ اور رجنی کانت نے اندھا قانون، گرفتار اور ہم جیسی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا ہے۔ اس جوڑی کو 33 سال بعد ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔